اسٹیٹ ایکس نے لاہور میں اربن انکلیو کے لیے پری لانچنگ فیز میں پارٹنرز کنیکٹ ایونٹس کی ایک سیریز کا آغاز کیا
اس سلسلے کی پہلی تقریب 29 اکتوبر 2024 کو لاہور میں اربن انکلیو پروجیکٹ سائٹ پر منعقد کی گئی ۔ یہ منصوبہ ایک پائیدار اور روشن مستقبل کی بنیاد فراہم کرتا ہے
یہ تقریب خصوصی طور پر اسٹیٹ ایکس کے پارٹنرز کو براہ راست معلومات فراہم کرنے کے لیۓ منعقد کی گئی تھی
اربن انکلیو و ہ واحد ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جو گرین اور سمارٹ لیونگ کی سوچ پر کام کر رہی ہے
اپیکس گروپ اور اسٹیٹ ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب محمّد معین صفدر نے اس موقع پر کہا “اربن انکلیو نہ صرف ایک رہائشی منصوبہ ہے بلکہ ہمارا وژن ایک ایسی کمیونٹی کی تعمیر کرنا ہے جو سر سبز زندگی کو اپنائے، جہاں فطرت اور جدید سہولیات ایک ساتھ موجود ہوں۔ ہم ایک ایسا طرز زندگی بنانا چاہتے تھے جہاں رہائشی خوبصورت اور سر سبز جگہوں سے لطف اندوز ہو سکیں، صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھ سکیں اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ طریقے سے زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا، اربن انکلیو ایک معاشرتی اور سماجی زندگی کا مرکز ہے۔ جہاں ہم نے اس کمیونٹی کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے، جو بچوں کی ذہنی اور جسمانی پرورش کے لیے بہترین جگہ ہے۔ ہم نے سائیکلنگ کے لیے مخصوص ٹریکس شامل کیے ہیں جہاں بچے محفوظ سائیکلنگ سے لطف اندوز ہو سکیں
یہ ایک ایسی سوسائٹی ہے جہاں رہائشی ٹریفک کے شور اور آلودگی سے محفوظ زندگی گزار سکتے ہیں- مزید برآں، ہمارا 24 گھنٹے سیکیورٹی اور نگرانی کا نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر رہائشی خود کو محفوظ محسوس کرے
انہوں نے اس منصوبے پر مزید روشنی ڈالتے ہوے کہا، "اربن انکلیو کو وسیع ترجیحات اور طرز زندگی کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں رہائش کے مختلف موا قع پیش کیے گئے ہیں۔ ہمارے پاس 2 بیڈ روم ٹاؤن ہاؤسز ہیں، جو چھوٹے خاندان کے لیے بہترین ہیں جہاں انھیں آرام اور جدید رہائش مہیا کی جائے گی
اس کی علاوہ ان لوگوں کے لیے جوکشادہ جگہ کی تلاش میں ہیں، ہم 3 بیڈ روم ولا ز اور 4 بیڈ روم ولاز پیش کر رہے ہیں، جو بڑے خاندانوں یا ان لوگوں کے لیے مثالی ہیں جو زیادہ وسیع، اور خوبصورت گھر کو ترجیح دیتے ہیں
اربن انکلیو کا ہر یونٹ اعلیٰ معیار کی تکمیل کے ساتھ آرام اور خوبصورتی دونوں فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے
علاوہ ازیں، "اس منصوبے کی ادائیگی ہر ممکن حد تک آسان اور قابل رسائی ہے۔ ہم 3 سالہ منصوبہ پیش کر رہے ہیں، جہاں خریداروں کو وقت کے ساتھ آسان اقساط میں ادائیگی کرنے کی آزادی دیتا ہے
اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ قبضہ صرف 1 سال میں دستیاب ہو جائے گا، یعنی ہمارے خریداردو سالوں میں بقایا رقم ادا کرتے ہوئے اپنے نئے گھروں میں شفٹ ہو سکتے ہیں
یہ ایک آسان طریقہ ہے جو گھر کی ملکیت کو مزید قابل حصول بناتا ہے
آئیں ہم اربن انکلیو کے ساتھ مل کر ایک سر سبز و شاداب اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھیں
جہاں آپ کی سرمایاکاری آپ کی نسلوں کو تحفظ فراہم کرے گی

جواب دیں