سی سی پی کی کرنسی ایکسچینج بزنس میں حصول کی منظوری

سی سی پی کی کرنسی ایکسچینج بزنس میں حصول کی منظوری
اسلام آباد : 4 جولائی 2024
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ترسیلاتِ زَر اور کرنسی ایکسچینج کے کاروبار کے اندر مرجر کی منظوری دے دی ہے۔ منظور شدہ ٹرانزیکشن میں اثاثہ پرچیز ایگریمنٹ (اے پی اے)کے زریعے یو بی ایل کرنسی ایکسچینج نے وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی کے بعض اثاثوں کا حصول کیا ہے ۔
یو بی ایل کرنسی ایکسچینج، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ جبکہ وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس یافتہ کمپنی ہے جو افراد اور کارپوریٹ اداروں کو ترسیلات زر سے متعلق سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
مجوزہ ٹرانزیکشن میں یو بی ایل کرنسی ایکسچینج، وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی کے بعض اثاثوں کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں غیر منقولہ جائیدادیں، ملازمین، تجارتی معاہدے ، کمپیوٹر ہارڈویئر ، آلات اور گاڑیاں شامل ہیں ۔
سی سی پی فیز١جائزے نے ‘کرنسی ایکسچینج اور منی ٹرانسفر’ کو متعلقہ پراڈکٹ مارکیٹ کے طور پر شناخت کیاہے۔ سی سی پی جائزے سے ظاہر ہوا کہ وال سٹریٹ ایکسچینج کمپنی، کرنسی ایکسچینج اور منی ٹرانسفر مارکیٹوں میں الگ الگ مارکیٹ شیئرز کا حامل ہے ۔ تاہم، ان مارکیٹ شیئرز کی تجدید کی جائے گی کیونکہ یو بی ایل کرنسی ایکسچینج متعلقہ مارکیٹ میں ایک نئی شروعات کرے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ٹرانزیکشن اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری مینڈیٹ کے مطابق ہے، جس کا مقصد کرنسی ایکسچینج سیکٹر کو ریگولیٹ کرنا اور زر مبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنا، مارکیٹ میں کمپٹیشن کو یقینی بنانا ہے۔
اس منظوری کے ساتھ، سی سی پی غیر ملکی اور مقامی ترسیلات زر کی مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی کی توقع کرتا ہے جس سے عام صارف فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Categories:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے