پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی

پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی

کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے

کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے

پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں دفعہ قیادت کی

پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ
ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے

پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے

پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے۔ کموڈور عاصم سہیل ملک

پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

Categories:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے